سنن ابي داود
كتاب الخاتم— کتاب: انگوٹھیوں سے متعلق احکام و مسائل
باب مَا جَاءَ فِي اتِّخَاذِ الْخَاتَمِ باب: انگوٹھی بنانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4220
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بِنِ فَارِسٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ بِهَذَا الْخَبَرِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَالْتَمَسُوهُ فَلَمْ يَجِدُوهُ ، فَاتَّخَذَ عُثْمَانُ خَاتَمًا وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ، قَالَ : فَكَانَ يَخْتِمُ بِهِ أَوْ يَتَخَتَّمُ بِهِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´اس سند سے بھی ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً یہی حدیث مروی ہے ، اس میں یہ اضافہ ہے کہ` لوگوں نے اسے ڈھونڈا لیکن وہ ملی نہیں ، تو عثمان رضی اللہ عنہ نے ایک دوسری انگوٹھی بنوائی ، اور اس میں «محمد رسول الله» کندہ کرایا ۔ راوی کہتے ہیں : وہ اسی سے مہر لگایا کرتے تھے ، یا کہا : اسے پہنا کرتے تھے ۔