سنن ابي داود
كتاب الترجل— کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل
باب فِي الْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ باب: مردوں کے لیے زعفران لگانا کیسا ہے؟
حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ ، قَالَ : " لَمَّا فَتَحَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ جَعَلَ أَهْلُ مَكَّةَ يَأْتُونَهُ بِصِبْيَانِهِمْ ، فَيَدْعُو لَهُمْ بِالْبَرَكَةِ وَيَمْسَحُ رُءُوسَهُمْ ، قَالَ : فَجِيءَ بِي إِلَيْهِ وَأَنَا مُخَلَّقٌ فَلَمْ يَمَسَّنِي مِنْ أَجْلِ الْخَلُوقِ " .
´ولید بن عقبہ کہتے ہیں کہ` جب اللہ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا تو اہل مکہ اپنے بچوں کو لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہونے لگے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے برکت کی دعا فرماتے اور ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے ، مجھے بھی آپ کی خدمت میں لایا گیا ، لیکن مجھے خلوق لگا ہوا تھا اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ہاتھ نہیں لگایا ۔
سیدنا ولید بن عقبہ (ابن ابی معیط) رضی اللہ عنہ نے کہا: ”جب اللہ کے نبی ﷺ نے مکہ فتح کیا تو اہل مکہ اپنے بچوں کو آپ ﷺ کے پاس لانے لگے۔ آپ ﷺ ان کے لیے برکت کی دعا فرماتے اور ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے۔ مجھے بھی آپ ﷺ کے پاس لایا گیا، مگر مجھ پر «خَلُوْق» (مرکب زعفران) لگی تھی، تو آپ ﷺ نے اس وجہ سے میرے سر پر ہاتھ نہ پھیرا۔“