حدیث نمبر: 4159
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ التَّرَجُّلِ إِلَّا غِبًّا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( پابندی سے ) کنگھی کرنے سے منع فرمایا ہے البتہ ناغہ کے ساتھ ہو ( تو جائز ہے ) ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الترجل / حدیث: 4159
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ترمذي (756 ا) نسائي (5058), ھشام بن حسان مدلس وعنعن, وحديث النسائي (8/ 132 ح 5061 وسنده صحيح) يغني عنه, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 147
تخریج حدیث « سنن الترمذی/اللباس 22 (1756)، سنن النسائی/الزینة 7 (5059)، (تحفة الأشراف: 9650)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/86) (صحیح) »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1756 | سنن نسائي: 5059

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´(کبھی کبھار کنگھی کرنے کا بیان)۔`
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (پابندی سے) کنگھی کرنے سے منع فرمایا ہے البتہ ناغہ کے ساتھ ہو (تو جائز ہے)۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4159]
فوائد ومسائل:
اس روایت کی کی سند میں کچھ ضعف ہے، تاہم وہ سنن نسائی کی صحیح روایت سے دور ہو جاتا ہے جس میں ہے۔
اللہ کے بنی ﷺہمیں اِرفاہ سےمنع فرماتے تھے ہم نے پوچھا اِرُفاہ کیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا روزانہ کنگھی کرنا۔
گویا روزانہ کنگھی کرنا اور بننا سنورنا ممنوع ہے۔
علاوہ ازیں مسلمان مرد یا عورت کا اپنی زیب و زینت میں ہی مگن رہنا شرعی ذوق و مزاج کے خلاف ہے اور اس حدیث میں مذکور یہ نفی بالخصوص اس دور کی ثقافت کے پیشِ نظر ہے، وہ لوگ لمبے بال رکھتے تھے اور اُنھیں کھولنے سنوارنے میں خاص محنت کرنی پڑتی تھی اور وقت بھی بہت صرف ہو تا تھا۔
اور آج کل بھی عورتوں میں ہی نہیں مردوں میں بھی بناؤ سنگھار کا شوق اور رواج روز افزوں ہے اس لیئے بننے سنورنے کا یہ شوقِ فراواں یقیناََ ناپسندیدہ ہے، نیز افراط و تبزیر کا بھی مصداق ہے جو ایک شیطانی کام ہے، اس لیئے اس کی اجازت ضرور ہے، مگر اعتدال لے ساتھ اور ایک سن چھوڑ کر۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4159 سے ماخوذ ہے۔