سنن ابي داود
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب فِي وَقْتِ صَلاَةِ الْعَصْرِ باب: عصر کے وقت کا بیان۔
حدیث نمبر: 415
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ : قَالَ أَبُو عَمْرٍو يَعْنِي الْأَوْزَاعِيَّ : وَذَلِكَ أَنْ تَرَى مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الشَّمْسِ صَفْرَاءَ .
´ابوعمرو یعنی اوزاعی کا بیان ہے کہ` عصر فوت ہونے کا مطلب یہ ہے کہ زمین پر جو دھوپ ہے وہ تمہیں زرد نظر آنے لگے ۔
ابوعمرو یعنی اوزاعی رحمہ اللہ نے بیان کیا: ”نمازِ عصر فوت ہونے سے مراد اتنی تاخیر ہے کہ زمین پر پڑی چیزیں دھوپ کے باعث زرد نظر آنے لگیں۔“