سنن ابي داود
كتاب اللباس— کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
باب فِي الْفُرُشِ باب: بستر اور بچھونے کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ وَكِيعٍ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ : " دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ ، فَرَأَيْتُهُ مُتَّكِئًا عَلَى وِسَادَةٍ " ، زَادَ ابْنُ الْجَرَّاحِ عَلَى يَسَارِهِ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : رَوَاهُ إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ إِسْرَائِيلَ أَيْضًا عَلَى يَسَارِهِ .
´جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں داخل ہوا تو آپ کو ایک تکیہ پر ٹیک لگائے ہوئے دیکھا ۔ ابن الجراح نے «على يساره» کا اضافہ کیا ہے ” یعنی آپ اپنے بائیں پہلو پر ٹیک لگائے تھے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسحاق بن منصور نے اسے اسرائیل سے روایت کیا ہے اس میں بھی «على يساره» کا لفظ ہے ۔
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”میں نبی کریم ﷺ کے گھر گیا تو میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ ایک تکیے کا سہارا لیے ہوئے تھے۔“ عبداللہ بن جراح نے کہا: ”آپ ﷺ اپنے بائیں پہلو سے سہارا لیے ہوئے تھے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”اس روایت کو اسحاق بن منصور نے بھی اسرائیل سے روایت کیا (تو کہا کہ) آپ ﷺ بائیں پہلو سے سہارا لیے ہوئے تھے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں داخل ہوا تو آپ کو ایک تکیہ پر ٹیک لگائے ہوئے دیکھا۔ ابن الجراح نے «على يساره» کا اضافہ کیا ہے " یعنی آپ اپنے بائیں پہلو پر ٹیک لگائے تھے۔" ابوداؤد کہتے ہیں: اسحاق بن منصور نے اسے اسرائیل سے روایت کیا ہے اس میں بھی «على يساره» کا لفظ ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4143]
تکیے کا سہارا لے کر بیٹھنا مباح ہے، کوئی تکبر کی بات نہیں ہے، نیز اس مقصد کے لئے گھر میں حسب ضرورت تکیے ہوں تو کوئی حرج نہیں۔