سنن ابي داود
كتاب اللباس— کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
باب فِي جُلُودِ النُّمُورِ وَالسِّبَاعِ باب: چیتوں اور درندوں کی کھال کا بیان۔
حدیث نمبر: 4129
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، عَنْ وَكِيعٍ ، عَنْ أَبِي الْمُعْتَمِرِ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا تَرْكَبُوا الْخَزَّ وَلَا النِّمَارَ " ، قَالَ : وَكَانَ مُعَاوِيَةُ لَا يُتَّهَمُ فِي الْحَدِيثِ عَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لَنَا أَبُو سَعِيدٍ : قَالَ لَنَا أَبُو دَاوُدَ : أَبُو الْمُعْتَمِرِ اسْمُهُ يَزِيدُ بْنُ طَهْمَانَ كَانَ يَنْزِلُ الْحِيَرَةَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´امیر المؤمنین معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ریشمی زینوں پر اور چیتوں کی کھال پر سواری نہ کرو “ ۔ ابن سیرین کہتے ہیں : معاویہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث کی روایت میں متہم نہ تھے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´چیتوں اور درندوں کی کھال کا بیان۔`
امیر المؤمنین معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ریشمی زینوں پر اور چیتوں کی کھال پر سواری نہ کرو۔“ ابن سیرین کہتے ہیں: معاویہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث کی روایت میں متہم نہ تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4129]

فوائد ومسائل:
چیتے اور تمام درندوں کی کھالوں کا یہی حکم ہے کہ انہیں استعمال کرنا جائز ہے، خواہ رنگی ہوئی بھی ہو ں ان کا لباس بنانا یا بطور سیٹ استعمال کرنا جائز نہیں۔
چیتے اور تمام درندوں کی کھالوں کا یہی حکم ہے کہ انہیں استعمال کرنا جائز ہے، خواہ رنگی ہوئی بھی ہو ں ان کا لباس بنانا یا بطور سیٹ استعمال کرنا جائز نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4129 سے ماخوذ ہے۔