سنن ابي داود
كتاب اللباس— کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
باب فِي أُهُبِ الْمَيْتَةِ باب: مردہ جانور کی کھال کا بیان۔
حدیث نمبر: 4122
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : قَالَ مَعْمَرٌ وَكَانَ الزُّهْرِيُّ " يُنْكِرُ الدِّبَاغَ وَيَقُولُ : يُسْتَمْتَعُ بِهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : لَمْ يَذْكُرْ الْأَوْزَاعِيُّ ، وَيُونُسُ ، وَعُقَيْلٌ فِي حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ الدِّبَاغَ ، وَذَكَرَهُ الزُّبَيْدِيُّ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَحَفْصُ بْنُ الْوَلِيدِ ذَكَرُوا الدِّبَاغَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´معمر کہتے ہیں` زہری دباغت کا انکار کرتے تھے اور کہتے تھے : اس سے ہر حال میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اوزاعی ، یونس اور عقیل نے زہری کی روایت میں ” دباغت “ کا ذکر نہیں کیا ہے اور زبیدی ، سعید بن عبدالعزیز اور حفص بن ولید نے اس کا ذکر کیا ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´مردہ جانور کی کھال کا بیان۔`
معمر کہتے ہیں زہری دباغت کا انکار کرتے تھے اور کہتے تھے: اس سے ہر حال میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اوزاعی، یونس اور عقیل نے زہری کی روایت میں " دباغت " کا ذکر نہیں کیا ہے اور زبیدی، سعید بن عبدالعزیز اور حفص بن ولید نے اس کا ذکر کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4122]

فوائد ومسائل:
جناب زہری کے قول کا مفاد یہ ہے کہ حلال مردہ جانورکے بے رنگ چمڑے کو بیچنا جائز ہے۔
جناب زہری کے قول کا مفاد یہ ہے کہ حلال مردہ جانورکے بے رنگ چمڑے کو بیچنا جائز ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4122 سے ماخوذ ہے۔