سنن ابي داود
كتاب اللباس— کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
باب فِي قَوْلِهِ تَعَالَى { وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ } باب: آیت کریمہ: «وليضربن بخمرهن على جيوبهن» کی تفسیر۔
حدیث نمبر: 4102
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ . ح وحَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ وَابْنُ السَّرْحِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالُوا : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ :أَخْبَرَنِي قُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَعَافِرِيُّ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، أَنَّهَا قَالَتْ : " يَرْحَمُ اللَّهُ نِسَاءَ الْمُهَاجِرَاتِ الْأُوَلَ لَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ سورة النور آية 31 شَقَقْنَ أَكْنَفَ " ، قَالَ ابْنُ صَالِحٍ : أَكْثَفَ مُرُوطِهِنَّ ، فَاخْتَمَرْنَ بِهَا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` اللہ تعالیٰ ابتدائے اسلام میں ہجرت کرنے والی عورتوں پر رحم فرمائے جب اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ «وليضربن بخمرهن على جيوبهن» ” اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں “ ( سورۃ النور : ۳۱ ) نازل فرمائی تو انہوں نے اپنے پردوں کو پھاڑ کر اپنی اوڑھنیاں اور دوپٹے بنا ڈالے ۔ ابن صالح نے «أكنف» کے بجائے «أكثف» کہا ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´آیت کریمہ: «وليضربن بخمرهن على جيوبهن» کی تفسیر۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ابتدائے اسلام میں ہجرت کرنے والی عورتوں پر رحم فرمائے جب اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ «وليضربن بخمرهن على جيوبهن» ” اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں “ (سورۃ النور: ۳۱) نازل فرمائی تو انہوں نے اپنے پردوں کو پھاڑ کر اپنی اوڑھنیاں اور دوپٹے بنا ڈالے۔ ابن صالح نے «أكنف» کے بجائے «أكثف» کہا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4102]

فوائد ومسائل:
یہ سورہ نور میں آیت حجاب (31) کا ایک حصہ ہے۔
معنی ہے ان عورتوں کو چاہیے کہ ابنے گریبانوں پر اپنی اوڑھیوں کے بکل مارے رہیں۔
یہ سورہ نور میں آیت حجاب (31) کا ایک حصہ ہے۔
معنی ہے ان عورتوں کو چاہیے کہ ابنے گریبانوں پر اپنی اوڑھیوں کے بکل مارے رہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4102 سے ماخوذ ہے۔