سنن ابي داود
كتاب اللباس— کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
باب لِبَاسِ النِّسَاءِ باب: عورتوں کے لباس کا بیان۔
حدیث نمبر: 4099
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ وَبَعْضُهُ قِرَاءَةً عَلَيْهِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ : قِيلَ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا : إِنَّ امْرَأَةً تَلْبَسُ النَّعْلَ ، فَقَالَتْ " لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلَةَ مِنَ النِّسَاءِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ` ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ عورت جوتا پہنتی ہے ( جو مردوں کے لیے مخصوص تھا ) تو انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد بننے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´عورتوں کے لباس کا بیان۔`
ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ عورت جوتا پہنتی ہے (جو مردوں کے لیے مخصوص تھا) تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد بننے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4099]

فوائد ومسائل:
عورتوں کے لئے جب لباس اور جوتے تک مردوں کی مشابہت لعنت کا کام ہے تو دیگر امورنشست وبرخاست اندازگفتگو اور بے حجابی وغیرہ سبھی اس میں شامل ہیں۔
عورتوں کے لئے جب لباس اور جوتے تک مردوں کی مشابہت لعنت کا کام ہے تو دیگر امورنشست وبرخاست اندازگفتگو اور بے حجابی وغیرہ سبھی اس میں شامل ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4099 سے ماخوذ ہے۔