حدیث نمبر: 4074
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : " صَنَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُرْدَةً سَوْدَاءَ فَلَبِسَهَا فَلَمَّا عَرَقَ فِيهَا وَجَدَ رِيحَ الصُّوفِ ، فَقَذَفَهَا ، قَالَ : وَأَحْسِبُهُ ، قَالَ : وَكَانَ تُعْجِبُهُ الرِّيحُ الطَّيِّبَةُ " .
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک سیاہ چادر رنگی تو آپ نے اس کو پہنا پھر جب اس میں پسینہ لگا اور اون کی بو محسوس کی تو اس کو اتار دیا ، آپ کو خوشبو پسند تھی ۔
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ”میں نے نبی کریم ﷺ کے لیے ایک چادر کو سیاہ رنگ سے رنگ دیا، آپ ﷺ نے اسے پہنا، مگر جب اس میں پسینہ آیا تو آپ ﷺ نے اس میں اون کی بساند محسوس کی تو اسے اتار پھینکا۔“ راوی نے کہا کہ ”آپ ﷺ کو عمدہ خوشبو ہی پسند آتی تھی۔“