سنن ابي داود
كتاب اللباس— کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
باب فِي الْحَرِيرِ لِلنِّسَاءِ باب: عورتوں کے لیے ریشمی کپڑا کی حلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4058
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، وَكَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحِمْصِيَّانِ ، قَالَا : حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ " أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ رَأَى عَلَى أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُرْدًا سِيَرَاءَ " ، قَالَ : وَالسِّيَرَاءُ الْمُضَلَّعُ بِالْقَزِّ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو ریشمی دھاری دار چادر پہنے دیکھا ۔ راوی کہتے ہیں : «سیراء» کے معنی ریشمی دھاری دار کپڑے کے ہیں ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5842 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5842. حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی دختر سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو ریشمی سرخ چادر پہنے ہوئے دیکھا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5842]
حدیث حاشیہ:
ایک روایت میں ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو دھاری دار ریشمی قمیص پہنے دیکھا۔
(سنن ابن ماجة، اللباس، حدیث: 3598)
لیکن یہ روایت شاذ ہے۔
محفوظ روایت میں حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا نام ہے۔
احادیث میں اس امر کی وضاحت ہے کہ سونا اور ریشم مردوں کے لیے حرام اور عورتوں کے لیے حلال ہے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑا اور سونا اپنے بائیں ہاتھ میں لیا، پھر فرمایا: ’’بےشک یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔
‘‘ (سنن أبي داود، اللباس، حدیث: 4057)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’یہ دونوں میری امت کی عورتوں کے لیے حلال ہیں۔
‘‘ (مسند أحمد: 392/4)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5842 سے ماخوذ ہے۔