سنن ابوداود — حدیث نمبر 4019
باب: ننگے ہونے کا بیان۔
باب مَا جَاءَ فِي التَّعَرِّي
حدیث نمبر: 4019
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ الْجُرَيْرِيِّ . ح حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ، عَنْ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الطُّفَاوَةِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يُفْضِيَنَّ رَجُلٌ إِلَى رَجُلٍ وَلَا امْرَأَةٌ إِلَى امْرَأَةٍ إِلَّا وَلَدًا ، أَوْ وَالِدًا ، قَالَ : وَذَكَرَ الثَّالِثَةَ ، فَنَسِيتُهَا " .
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ ( ایک کپڑے میں ) ہرگز نہ لیٹے اور نہ کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ لیٹے سوائے بیٹے اور باپ کے “ ۔ راوی کہتے ہیں : آپ نے تیسرے کا بھی ذکر کیا لیکن میں اسے بھول گیا ۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی مرد دوسرے مرد کے ساتھ یا کوئی عورت دوسری عورت کے ساتھ ہرگز نہ لیٹے، مگر بیٹا یا باپ ہو تو جائز ہے۔“ راوی نے کہا کہ تیسری بات بھی ذکر کی تھی جو میں بھول گیا۔