سنن ابي داود
كتاب الحمام— کتاب: حمامات (اجتماعی غسل خانوں) سے متعلق مسائل
باب مَا جَاءَ فِي التَّعَرِّي باب: ننگے ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4016
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، قَالَ : حَمَلْتُ حَجَرًا ثَقِيلًا ، فَبَيْنَا أَمْشِي ، فَسَقَطَ عَنِّي ثَوْبِي فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خُذْ عَلَيْكَ ثَوْبَكَ وَلَا تَمْشُوا عُرَاةً " .
´مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں ایک بھاری پتھر اٹھائے ہوئے چل رہا تھا کہ اسی دوران میرا کپڑا ( تہبند میرے جسم سے کھل کر ) گر پڑا تو مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اپنا کپڑا اٹھا کر باندھ لو اور ننگے نہ چلو “ ۔
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں (ایک بار) ایک بھاری پتھر اٹھائے چلا جا رہا تھا کہ میرا کپڑا گر گیا، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اپنا کپڑا لے لو اور برہنہ ہو کر مت چلو۔“