سنن ابي داود
كتاب الحمام— کتاب: حمامات (اجتماعی غسل خانوں) سے متعلق مسائل
باب الدُّخُولِ فِي الْحَمَّامِ باب: حمام میں جانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4009
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ أَبِي عُذْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا : " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ دُخُولِ الْحَمَّامَاتِ ثُمَّ رَخَّصَ لِلرِّجَالِ أَنْ يَدْخُلُوهَا فِي الْمَيَازِرِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حمامات ( غسل خانوں ) میں داخل ہونے سے منع فرمایا ، پھر آپ نے مردوں کو تہبند باندھ کر جانے کی رخصت دی ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2802 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´غسل خانہ میں جانے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں اور عورتوں کو حمامات (عمومی غسل خانوں) میں جا کر نہانے سے منع فرمایا۔ پھر مردوں کو تہہ بند پہن کر نہانے کی اجازت دے دی۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب/حدیث: 2802]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ابوعذرہ مجہول تابعی ہیں، صحابی نہیں ہیں: غایة المرام رقم: 190)
نوٹ:
(سند میں ابوعذرہ مجہول تابعی ہیں، صحابی نہیں ہیں: غایة المرام رقم: 190)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2802 سے ماخوذ ہے۔