حدیث نمبر: 3999
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، قَالَ : ذُكِرَ كَيْفَ قِرَاءَةُ جِبْرَائِلَ ، وَمِيكَائِلَ عِنْدَ الْأَعْمَشِ ، فَحَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ سَعْدٍ الطَّائِيِّ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : " ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاحِبَ الصُّورِ ، فَقَالَ : عَنْ يَمِينِهِ جِبْرَائِلُ وَعَنْ يَسَارِهِ مِيكَائِلُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فرشتہ کا ذکر کیا جو صور لیے کھڑا ہے تو فرمایا : ” اس کے داہنی جانب جبرائل ہیں اور بائیں جانب میکائل ہیں “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´باب:۔۔۔`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فرشتہ کا ذکر کیا جو صور لیے کھڑا ہے تو فرمایا: ” اس کے داہنی جانب جبرائل ہیں اور بائیں جانب میکائل ہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الحروف والقراءات /حدیث: 3999]

فوائد ومسائل:
یہ روایت سندا ضعیف ہے۔
جبریل کے تلفظ میں نو لغات ہیں: (1) (2) جبریل: جیم کی زیر اور زبر کےساتھ۔
(3) جبرئل: جیم پر زبر، ہمزہ کی زیر اور لام مشدد۔
(4) جبرائل ر کے بعد الف۔
(5) جبراییل: الف کے بعد دو یا (6) جبرئیل: را کے کے بعد ہمزہ اور یا۔
(7) جبرئل: جیم اور را کی زبر ہمزہ کی زیر اور لا مخفف۔
(8) (9) جبرین۔
جیم پر زبراور زیر آخر میں نون۔
تفصیل کے لئے دیکھیے۔
(تھذیب الأسماء واللغات للنووي)

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3999 سے ماخوذ ہے۔