حدیث نمبر: 3995
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الذِّمَارِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ : 0 أَيَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ 0 " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو «يحسب أن ماله أخلده» ۱؎ پڑھتے دیکھا ہے ۔
وضاحت:
۱؎: ” مشہور قرaت بغیر ہمزہ استفہام کے ہے یعنی کیا وہ گمان کرتا ہے کہ اس کا مال ہمیشہ رہے گا “ (سورۃ الہمزۃ: ۳)
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´باب:۔۔۔`
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو «يحسب أن ماله أخلده» ۱؎ پڑھتے دیکھا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الحروف والقراءات /حدیث: 3995]
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو «يحسب أن ماله أخلده» ۱؎ پڑھتے دیکھا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الحروف والقراءات /حدیث: 3995]
فوائد ومسائل:
جمہورکی روایت میں ہمزہ کے بغیر ہےاور(یحسب) کا لفظ شامی، حمزہ اور عاصم کی قراءت میں سین کے فتحہ کے ساتھ اور دوسروں کے ہاں کسرہ کے ساتھ ہے۔
معنی آیت: کیا وہ سمجھتا ہے کہ بے شک اس کا مال اے ہمیشہ زندہ رکھے گا؟

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3995 سے ماخوذ ہے۔