سنن ابي داود
كتاب العتق— کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل
باب فِي عِتْقِ أُمَّهَاتِ الأَوْلاَدِ باب: ام ولد (بچے والی لونڈی) مالک کے مرنے کے بعد آزاد ہو جائے گی۔
حدیث نمبر: 3954
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " بِعْنَا أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ نَهَانَا فَانْتَهَيْنَا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد میں ام ولد ۱؎ کو بیچا کرتے تھے ، پھر جب عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا تو انہوں نے ہمیں اس کے بیچنے سے روک دیا چنانچہ ہم رک گئے ۔
وضاحت:
۱؎: ام ولد: اس لونڈی کو کہتے ہیں جو مالک کے نطفہ سے بچہ جنے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´ام ولد (بچے والی لونڈی) مالک کے مرنے کے بعد آزاد ہو جائے گی۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد میں ام ولد ۱؎ کو بیچا کرتے تھے، پھر جب عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا تو انہوں نے ہمیں اس کے بیچنے سے روک دیا چنانچہ ہم رک گئے۔ [سنن ابي داود/كتاب العتق /حدیث: 3954]

فوائد ومسائل:
ام ولد لونڈی کو بیچنا جائز ہے، یا نہیں؟ اس میں علماء کی دونوں ہی رائے ہیں۔
کچھ جواز کے قائل ہیں اور کچھ عدم جواز کے۔
امام شوکانی کی رائے ہے کہ احتیاط کے طورپر اس کا عدم جواز ہی راجح ہے۔
تفصیل کے لئے دیکھیے: (نیل الأوطار،کتاب العتق، باب ماجاء في أم الولد) واللہ اعلم۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3954 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2517 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ام ولد (یعنی وہ لونڈی جس کی مالک سے اولاد ہو) کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم لوگ اپنی لونڈیاں اور «امہات الاولاد» بیچا کرتے تھے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان زندہ تھے، اور ہم اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب العتق/حدیث: 2517]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ام ولد کسی شخص کی لونڈی کو کہتے ہیں جس سے مالک اولاد پیدا ہو جائے خواہ ایک ہی بچہ یا بچی پیدا ہو جائے۔
ام ولد کی جمع امہات اولاد ہے۔
(2)
جب آقا اپنی لونڈی سے جنسی تعلقات قائم کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں ہونے والی اولاد آزاد ہوتی ہے۔
(3)
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نےفرمایا: امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس باب (کتاب العتق باب ام الولد)
میں دو حدیثیں ذکر کی ہیں۔
ان میں کسی مسئلہ کی دلیل موجود نہیں۔
میرے خیال میں اس مسئلے میں سلف (صحابہ کرام ؓ)
میں قوی اختلاف موجود تھا اگرچہ متئاخرین میں ممنوع ہونے پراتفاق ہوگیا حتی کہ امام ابن حزم اور ان کے متبعین اہل ظاہر بھی ام ولد بیچنے کی ممانعت کے قائل ہو گئے لہٰذا دوسرا قول شاذ ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔ (فتح الباری باب مذکورہ بالا)
۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2517 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: بلوغ المرام / حدیث: 659 کی شرح از الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری ✍️
´بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام`
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ام ولد لونڈیوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں فروخت کر دیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں کوئی قباحت و مضائقہ نہیں سمجھتے تھے۔ اسے نسائی، ابن ماجہ اور دارقطنی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 659»

تخریج:
«أخرجه ابن ماجه، العتق، باب أمهات الأولاد، حديث:2517، والنسائي في الكبرٰي:3 /199، حديث:5039، والدارقطني:4 /135، وابن حبان(الإحسان):6 /265، حديث:4308.»
تشریح: یہ حدیث ام ولد کی بیع کے جواز کی مقتضی ہے لیکن اکثر علماء اس کی حرمت کے قائل ہیں‘ یہاں تک کہ متأخرین کی ایک جماعت نے تو اس پر اجماع کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اسے فروخت کرنے سے منع کرنا اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا مخالفت نہ کرنا اس کی دلیل ہے کہ وہ اس کی ممانعت پر متفق تھے اور ان کی تائید نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان سے ہوتی ہے: «أَیُّمَا امْرَأَۃٍ وَلَدَتْ مِنْ سَیِّدِھَا فَھِيَ مُعْتَقَۃٌ عَنْ دُبُرٍ مِنْہُ» ’’جو لونڈی اپنے مالک سے بچے کو جنم دے وہ اس کی وفات کے بعد آزاد ہو جاتی ہے۔
‘‘ (مسند أحمد: ۱ /۳۰۳‘ ۳۱۷‘ ۳۲۰‘ وسنن ابن ماجہ‘ العتق‘ باب أمھات الأولاد‘ حدیث:۲۵۱۵) اس حدیث کے اور بھی بہت سے طرق اور الفاظ ہیں۔
ملاحظہ ہو: (عون المعبود:۴ /۴۷) اس حدیث سے استدلال کی وجہ یہ ہے کہ یہ اصل عام اور ضابطۂکلیہ پر دلالت کرتی ہے اور وہ یہ ہے کہ لونڈی جو ام ولد ہو‘ مالک کی موت کے بعد آزاد ہو جاتی ہے۔
اس اصل پر عمل اسی صورت میں ممکن ہے جب ام ولد لونڈی کی بیع ممنوع ہو۔
اور رہی حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت تو وہ بہت سے احتمالات رکھتی ہے۔
کسی وقت کسی فعل پر مجرد خاموشی ایسی تحدید کی معرفت فراہم نہیں کرتی جو اصل عام اور ضابطۂکلیہ کا مقابلہ کر سکے۔

درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 659 سے ماخوذ ہے۔