حدیث نمبر: 3952
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ وَالْحَسَنِ مِثْلَهُ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : سَعِيدٌ أَحْفَظُ مِنْ حَمَّادٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´جابر بن زید اور حسن سے بھی اسی کے ہم مثل مروی ہے` ابوداؤد کہتے ہیں : سعید حماد ( حماد بن سلمہ ) سے زیادہ یاد رکھنے والے ہیں ۱؎ ۔

وضاحت:
۱؎: مؤلف کا مقصد یہ ہے کہ: حماد نے قتادہ کے واسطے سے اس کو مرفوعاً روایت کیا ہے (جیسا کہ حدیث نمبر:۳۹۴۹ میں ہے) مگر سعید بن ابی عروبہ نے قتادہ کے واسطے سے یا تو عمر رضی اللہ عنہ کے قول سے یا حسن کے قول سے روایت کیا ہے، اور ابن ابی عروبہ حماد کے بالمقابل زیادہ یاد رکھنے والے ہیں۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب العتق / حدیث: 3952
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح مقطوع , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, سعيد بن أبي عروبة وقتادة عنعنا, و للحديث شاھد ضعيف في مصنف ابن أبي شيبة (33/6 ح20079), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 141
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، وانظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 18534، 18469، 4585) (صحیح) »