سنن ابي داود
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے مسائل
باب الْبُصَاقِ يُصِيبُ الثَّوْبَ باب: کپڑے میں تھوک لگ جائے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 389
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ بَزَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبِهِ وَحَكَّ بَعْضَهُ بِبَعْضٍ .
´ابونضرہ ( منذر بن مالک ) رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے میں تھوکا اور اسی میں مل لیا ۔
جناب ابو نضرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ نے اپنے کپڑے میں تھوکا اور پھر اسے اس میں مسل دیا۔“ (یہ روایت مرسل ہے)۔