سنن ابي داود
كتاب الطب— کتاب: علاج کے احکام و مسائل
باب مَا جَاءَ فِي الرُّقَى باب: جھاڑ پھونک کا بیان۔
حدیث نمبر: 3885
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، وابْنُ السَّرْحِ ، قَالَ أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، وقَالَ ابْنُ السَّرْحِ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ،عَنْ عَمْروِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَقَالَ ابْنُ صَالِحٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ أَحْمَدُ : وَهُوَ مَرِيضٌ ، فَقَالَ : اكْشِفِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ ثُمَّ أَخَذَ تُرَابًا مِنْ بَطْحَانَ فَجَعَلَهُ فِي قَدَحٍ ، ثُمَّ نَفَثَ عَلَيْهِ بِمَاءٍ وَصَبَّهُ عَلَيْهِ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : قَالَ ابْنُ السَّرْحِ يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدٍ : وَهُوَ الصَّوَابُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے ، وہ بیمار تھے تو آپ نے فرمایا : «اكشف الباس رب الناس " . عن ثابت بن قيس» ” لوگوں کے رب ! اس بیماری کو ثابت بن قیس سے دور فرما دے “ پھر آپ نے وادی بطحان کی تھوڑی سی مٹی لی اور اسے ایک پیالہ میں رکھا پھر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس پر دم کیا اور اسے ان پر ڈال دیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ابن سرح کی روایت میں یوسف بن محمد ہے اور یہی صحیح ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´جھاڑ پھونک کا بیان۔`
ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، وہ بیمار تھے تو آپ نے فرمایا: «اكشف الباس رب الناس " . عن ثابت بن قيس» ” لوگوں کے رب! اس بیماری کو ثابت بن قیس سے دور فرما دے “ پھر آپ نے وادی بطحان کی تھوڑی سی مٹی لی اور اسے ایک پیالہ میں رکھا پھر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس پر دم کیا اور اسے ان پر ڈال دیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ابن سرح کی روایت میں یوسف بن محمد ہے اور یہی صحیح ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3885]

فوائد ومسائل:
یہ روایت پانی وغیرہ پر دم کرنے کے لیئے بطور دلیل پیش کی جاتی ہے، ابنِ حبان نے اس کو صحیح کہا ہے، لیکن یوسف بن محمد کو ان کے علاوہ کسی نے ثقہ نہیں کہا۔
یہ روایت پانی وغیرہ پر دم کرنے کے لیئے بطور دلیل پیش کی جاتی ہے، ابنِ حبان نے اس کو صحیح کہا ہے، لیکن یوسف بن محمد کو ان کے علاوہ کسی نے ثقہ نہیں کہا۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3885 سے ماخوذ ہے۔