سنن ابي داود
كتاب الطب— کتاب: علاج کے احکام و مسائل
باب مَتَى تُسْتَحَبُّ الْحِجَامَةُ باب: کب پچھنا لگوانا مستحب ہے؟
حدیث نمبر: 3862
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرَةَ بَكَّارُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَخْبَرَتْنِي عَمَّتِي كَبْشَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرَةَ ، وَقَالَ غَيْرُ مُوسَى : كَيِّسَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرَةَ ، أَنَّ أَبَاهَا كَانَ " يَنْهَى أَهْلَهُ عَنِ الْحِجَامَةِ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ ، وَيَزْعُمُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ يَوْمُ الدَّمِ وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَرْقَأُ " .
´کبشہ بنت ابی بکرہ نے خبر دی ہے ۱؎ کہ` ان کے والد اپنے گھر والوں کو منگل کے دن پچھنا لگوانے سے منع کرتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے تھے : ” منگل کا دن خون کا دن ہے اس میں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں خون بہنا بند نہیں ہوتا “ ۔
سیدہ کیسہ بنت ابی بکرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے والد سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ منگل کے روز سینگی لگوانے سے منع کیا کرتے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”منگل کا دن خون کا دن ہے، اس میں ایک گھڑی ایسی آتی ہے کہ اس میں خون نہیں رکتا۔“
وضاحت:
۱؎: اور موسی کے علاوہ دوسرے لوگوں کی روایت میں «کبشہ» کے بجائے «کیّسہ» ہے۔