سنن ابي داود
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا طَعِمَ باب: کھانے کے بعد کیا دعا پڑھے؟
حدیث نمبر: 3851
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي عَقِيلٍ الْقُرَشِيِّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَكَلَ أَوْ شَرِبَ ، قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَ وَسَقَى ، وَسَوَّغَهُ ، وَجَعَلَ لَهُ مَخْرَجًا ".
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھاتے یا پیتے تو کہتے : «الحمد لله الذي أطعم وسقى ، وسوغه ، وجعل له مخرجا» ” ہر طرح کی تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں کھلایا ، پلایا ، اسے خوشگوار بنایا اور اس کے نکلنے کی راہ بنائی “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´کھانے کے بعد کیا دعا پڑھے؟`
ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھاتے یا پیتے تو کہتے: «الحمد لله الذي أطعم وسقى، وسوغه، وجعل له مخرجا» ” ہر طرح کی تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں کھلایا، پلایا، اسے خوشگوار بنایا اور اس کے نکلنے کی راہ بنائی۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3851]

فوائد ومسائل:
فائدہ: یوں تو ہرہر نعمت اللہ تعالیٰ کا خاص فضل واحسان ہے۔
لیکن مذکورہ بالا چاروں نعمتیں اپنے ضمن میں مذید بے شمار نعمتیں لیے ہوئے ہیں۔
جو بجائے خود قابل حمد ہیں۔
فائدہ: یوں تو ہرہر نعمت اللہ تعالیٰ کا خاص فضل واحسان ہے۔
لیکن مذکورہ بالا چاروں نعمتیں اپنے ضمن میں مذید بے شمار نعمتیں لیے ہوئے ہیں۔
جو بجائے خود قابل حمد ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3851 سے ماخوذ ہے۔