سنن ابي داود
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے مسائل
باب فِي الأَذَى يُصِيبُ الذَّيْلَ باب: دامن میں گندگی لگ جائے تو کیا کرے؟
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ،عَنْ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ ، قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ لَنَا طَرِيقًا إِلَى الْمَسْجِدِ مُنْتِنَةً ، فَكَيْفَ نَفْعَلُ إِذَا مُطِرْنَا ؟ قَالَ : " أَلَيْسَ بَعْدَهَا طَرِيقٌ هِيَ أَطْيَبُ مِنْهَا ؟ . قَالَتْ : قُلْتُ : بَلَى ، قَالَ : فَهَذِهِ بِهَذِهِ " .
´قبیلہ بنو عبدالاشھل کی ایک عورت کہتی ہیں کہ` میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ہمارا مسجد تک جانے کا راستہ غلیظ اور گندگیوں والا ہے تو جب بارش ہو جائے تو ہم کیا کریں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا اس کے آگے پھر کوئی اس سے بہتر اور پاک راستہ نہیں ہے ؟ “ ، میں نے کہا : ہاں ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو یہ اس کا جواب ہے “ ۱؎ ۔
موسیٰ بن عبداللہ بن یزید رحمہ اللہ بنو عبدالاشہل کی ایک خاتون رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہمارا مسجد میں جانے کا راستہ گندہ ہے، جب بارش ہو جائے تو ہم کیا کریں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا اس (نجس) جگہ کے بعد پاک جگہ نہیں آتی؟“ میں نے کہا کہ ہاں (آتی ہے)، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو یہ اس کے بدلے ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
قبیلہ بنو عبدالاشھل کی ایک عورت کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارا مسجد تک جانے کا راستہ غلیظ اور گندگیوں والا ہے تو جب بارش ہو جائے تو ہم کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "کیا اس کے آگے پھر کوئی اس سے بہتر اور پاک راستہ نہیں ہے؟"، میں نے کہا: ہاں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تو یہ اس کا جواب ہے" ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة /حدیث: 384]
کسی نجس جگہ سے گزرتے ہوئے پاؤں، جوتا یا کپڑا اس سے گزر جائے اور بعد ازاں خشک مٹی پر سے گزر ہو تو اسے پاک سمجھا جائے۔ لیکن اگر نجاست سائلہ یعنی بہنے والی (پیشاب) کے چھینٹے پڑے ہوں تو دھونا ہو گا۔ البتہ جوتا رگڑنے سے پاک ہو جاتا ہے۔ سنن ابوداود کا درج ذیل اگلا باب ملاحظہ ہو، جوتے کو نجاست لگ جائے تو۔