حدیث نمبر: 3818
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ ، أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وَدِدْتُ أَنَّ عِنْدِي خُبْزَةً بَيْضَاءَ مِنْ بُرَّةٍ سَمْرَاءَ مُلَبَّقَةً بِسَمْنٍ وَلَبَنٍ ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ ، فَاتَّخَذَهُ فَجَاءَ بِهِ ، فَقَالَ : فِي أَيِّ شَيْءٍ كَانَ هَذَا ؟ قَالَ : فِي عُكَّةِ ضَبٍّ ، قَالَ : ارْفَعْهُ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : وَأَيُّوبُ لَيْسَ هُوَ السَّخْتِيَانِيُّ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مجھے گندمی رنگ کے گیہوں کی سفید روٹی جو گھی اور دودھ میں چپڑی ہوئی ہو بہت محبوب ہے “ تو قوم میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور اسے بنا کر آپ کی خدمت میں لایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ” یہ کس برتن میں تھا ؟ “ اس نے کہا : سانڈا ( سوسمار ) کی کھال کے بنے ہوئے ایک برتن میں تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پھر تو اسے اٹھا لے جاؤ “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ حدیث منکر ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اور اس حدیث میں وارد ایوب ، ایوب سختیانی نہیں ہیں ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الأطعمة / حدیث: 3818
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ابن ماجه (3341), أيوب ھذا ينظر فيه ولعله ابن خوط كما في النكت الظراف (75/9) وھو متروك (تقريب التهذيب: 612), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 136
تخریج حدیث « سنن ابن ماجہ/الأطعمة 47 (3341)، (تحفة الأشراف: 7551) (ضعیف) » (اس کے راوی ایوب بن خوط متروک الحدیث ہیں )
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 3341

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´ایک وقت میں دو قسم کے کھانے جمع کرنا۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے گندمی رنگ کے گیہوں کی سفید روٹی جو گھی اور دودھ میں چپڑی ہوئی ہو بہت محبوب ہے تو قوم میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور اسے بنا کر آپ کی خدمت میں لایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ کس برتن میں تھا؟ اس نے کہا: سانڈا (سوسمار) کی کھال کے بنے ہوئے ایک برتن میں تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تو اسے اٹھا لے جاؤ۔‏‏‏‏ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث منکر ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اور اس حدیث میں وارد ایوب، ایوب سختیانی نہیں ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3818]
فوائد ومسائل:
فائدہ: یہ روایت سندا ضعیف ہے۔
اور اس قسم کی چیزوں کی خواہش کرنا نبی کریمﷺ کے مزاج کے خلاف تھا۔
ویسے ایک وقت میں کھانے کی ایک سے زائد چیزیں مہیا ہوں تو ان کے کھانے میں قطعا ً کوئی عیب نہیں۔
بنیادی ضرورت یہ ہے کہ چیزیں حلال اور طیب ہوں۔
نیز یہ کہ اسراف بھی نہ ہو۔
آئندہ حدیث 3835۔
ومابعد میں اس کا ذکر آرہا ہے۔
امام بخاری نے بھی یہ روایت ذکرکی ہے۔
حضرت عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ تازہ کھجور ککڑی کے ساتھ کھا رہے تھے۔
(صحیح البخاري، الأطعمة، باب جمع اللونین أو الطعامین بمرة، حدیث: 5449) اس طرح ثرید اور حیس بھی کئی نوع کے کھانوں کا مرکب ہوتا ہے جو رسول اللہﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کھایا کرتے تھے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3818 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3341 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´گھی میں چپڑی روٹی کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن فرمایا: میری خواہش ہے کہ اگر ہمارے پاس گھی میں چپڑی ہوئی گیہوں کی سفید روٹی ہوتی، تو ہم اسے کھاتے، ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ یہ بات انصار میں ایک شخص نے سن لی، تو اس نے یہ روٹی تیار کی، اور اسے لے کر آپ کے پاس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ گھی کس چیز میں تھا؟ اس نے جواب دیا: گوہ کی کھال کی کپی میں، ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے سے انکار کر دیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3341]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
«ملبقة» کامطلب اچھی طرح ملا کر یک جان کی ہوئی چیز ہے۔ (محمد عبدالباقی۔
حاشہ سنن ابن ماجہ)
یعنی روٹی میں گھی اس طرح ڈالا گیاتھا کہ وہ مل جل گیا تھا اس لیے ہم نے اس کا ترجمہ، چیڑی روٹی، کے بجائے، پراٹھا، کیا ہے۔

(2)
«عکة» چمڑے کے بنے ہوئے گول برتن کوکہتے ہیں جس میں گھی یا شہد رکھا جاتا ہے۔ (النہایة۔
مادہ: ع ک ک)

(3)
«ضب» کا ترجمہ، گوہ یا سانڈ، کیا جاتا ہے۔
دوسرے معنی زیادہ صحیح معلوم ہوتے ہیں۔
واللہ اعلم۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3341 سے ماخوذ ہے۔