سنن ابي داود
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب فِي أَكْلِ الْجَرَادِ باب: ٹڈی کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3813
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الزِّبْرِقَانِ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : " سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَرَادِ ؟ ، فَقَالَ : أَكْثَرُ جُنُودِ اللَّهِ ، لَا آكُلُهُ ، وَلَا أُحَرِّمُهُ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : رَوَاهُ الْمُعْتَمِرُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، لَمْ يَذْكُرْ سَلْمَانَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ٹڈی کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا : ” اللہ کے بہت سے لشکر ہیں ، نہ میں اسے کھاتا ہوں اور نہ اسے حرام کرتا ہوں “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے معتمر نے اپنے والد سلیمان سے ، سلیمان نے ابوعثمان سے ، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے ، انہوں نے سلمان رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا ہے ( یعنی مرسلاً روایت کی ہے ) ۔