سنن ابي داود
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب فِي أَكْلِ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ باب: گھریلو گدھے کا گوشت کھانا حرام ہے۔
حدیث نمبر: 3810
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عُبَيْدٍ ، عَنْ ابْنِ مَعْقِلٍ ، عَنْ رَجُلَيْنِ مِنْ مُزَيْنَةَ أَحَدُهُمَا عَنْ الْآخَرِ أَحَدُهُمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُوَيْمٍ ، وَالْآخَرُ غَالِبُ بْنُ الْأَبْجَرِ ، قَالَ مِسْعَرٌ : أَرَى غَالِبًا الَّذِي أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ .
´ابن معقل مزینہ کے دو آدمیوں سے روایت کرتے ہیں` اور ان میں سے ایک شخص دوسرے سے روایت کرتا ہے ایک کا نام عبداللہ بن عمرو بن عویم اور دوسرے کا نام غالب بن أبجر ہے ۔ مسعر کہتے ہیں : میرا خیال ہے غالب ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس بات ( قحط والے معاملے ) کو لے کر آئے تھے ۔
ابن معقل قبیلہ مزینہ کے دو آدمیوں سے روایت کرتے ہیں، ان میں سے ایک دوسرے سے روایت کرتا ہے، ایک عبداللہ بن عمرو بن عویم رضی اللہ عنہ ہے اور دوسرا غالب بن ابجر رضی اللہ عنہ۔ مسعر رحمہ اللہ نے کہا: ”میرا خیال ہے کہ یہ غالب ہی تھا جو نبی کریم ﷺ کے پاس آیا تھا“ اور یہ روایت بیان کی۔