سنن ابي داود
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب فِي أَكْلِ حَشَرَاتِ الأَرْضِ باب: زمین پر موجود کیڑوں مکوڑوں کے کھانے کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 3798
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا غَالِبُ بْنُ حَجْرَةَ ، حَدَّثَنِي مِلْقَامُ بْنُ التَّلِبِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " صَحِبْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَسْمَعْ لِحَشَرَةِ الْأَرْضِ تَحْرِيمًا " .
´تلب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا لیکن میں نے کیڑے مکوڑوں کی حرمت کے متعلق نہیں سنا ۔
جناب ملقام بن تلب اپنے والد رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: ”میں رسول اللہ ﷺ کی صحبت میں رہا ہوں، مگر میں نے آپ ﷺ سے «حَشَرَاتِ الْأَرْضِ» ”(زمین کے اندر رہنے والے جانوروں)“ کی حرمت کے بارے میں کچھ نہیں سنا۔“