سنن ابي داود
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب فِي أَكْلِ اللَّحْمِ باب: گوشت کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3781
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ الذِّرَاعُ ، قَالَ : وَسُمَّ فِي الذِّرَاعِ وَكَانَ يَرَى أَنَّ الْيَهُودَ هُمْ سَمُّوهُ .
´اسی سند سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دست کا گوشت بہت پسند تھا ، ( ایک بار ) دست کے گوشت میں زہر ملا دیا گیا ، آپ کا خیال تھا کہ یہودیوں نے زہر ملایا تھا ۔
جناب ابوداؤد (ابوداؤد الطیالسی) نے اسی سند سے روایت کیا کہ ”نبی کریم ﷺ کو دستی کا گوشت بہت پسند تھا۔“ بیان کیا کہ ”آپ ﷺ کو دستی کے گوشت ہی میں زہر دینے کی کوشش کی گئی تھی اور یہ کارستانی یہودیوں نے کی تھی۔“