حدیث نمبر: 3761
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا قَيْسٌ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : قَرَأْتُ فِي التَّوْرَاةِ : أَنَّ بَرَكَةَ الطَّعَامِ الْوُضُوءُ قَبْلَهُ ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : بَرَكَةُ الطَّعَامِ الْوُضُوءُ قَبْلَهُ وَالْوُضُوءُ بَعْدَهُ " ، وَكَانَ سُفْيَانُ يَكْرَهُ الْوُضُوءَ قَبْلَ الطَّعَامِ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : وَهُوَ ضَعِيفٌ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` میں نے تورات میں پڑھا کہ کھانے کی برکت کھانے سے پہلے وضو کرنا ہے ۔ میں نے اس کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا : ” کھانے کی برکت کھانے سے پہلے وضو کرنا ہے اور کھانے کے بعد بھی “ ۔ سفیان کھانے سے پہلے وضو کرنے کو ناپسند کرتے تھے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الأطعمة / حدیث: 3761
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ترمذي (1846), قيس بن الربيع ضعيف ضعفه الجمهور من جھة حفظه وفي التحرير :’’ ضعيف يعتبر به في الشواهد والمتابعات ‘‘ (5573) وقال أحمد : ’’ ھو منكر،ما حدث به إلا قيس بن الربيع‘‘, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 133
تخریج حدیث « سنن الترمذی/الأطعمة 39 (1846)، (تحفة الأشراف: 4489)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/441) (ضعیف) » (اس کے راوی قیس بن ربیع ضعیف ہیں )
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1846

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1846 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´کھانے سے پہلے اور بعد میں وضو کا بیان۔`
سلمان فارسی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے تورات میں پڑھا ہے کہ " کھانے کی برکت کھانے کے بعد وضو کرنے میں ہے "، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسے بیان کیا اور جو کچھ تورات میں پڑھا تھا اسے بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کھانے کی برکت کھانے سے پہلے اور اس کے بعد وضو کرنے میں ہے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الأطعمة/حدیث: 1846]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں قیس بن ربیع ضعیف راوی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1846 سے ماخوذ ہے۔