سنن ابي داود
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب الإِطْعَامِ عِنْدَ الْقُدُومِ مِنَ السَّفَرِ باب: سفر سے آنے پر کھانا کھلانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3747
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ نَحَرَ جَزُورًا أَوْ بَقَرَةً " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ نے ایک اونٹ یا ایک گائے ذبح کی ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´سفر سے آنے پر کھانا کھلانے کا بیان۔`
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ نے ایک اونٹ یا ایک گائے ذبح کی۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3747]
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ نے ایک اونٹ یا ایک گائے ذبح کی۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3747]
فوائد ومسائل:
فائدہ: شاید غزوہ تبوک سے واپسی کا واقعہ ہو۔
(بذل المجهود)
فائدہ: شاید غزوہ تبوک سے واپسی کا واقعہ ہو۔
(بذل المجهود)
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3747 سے ماخوذ ہے۔