حدیث نمبر: 3706
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُمَارَةَ ، حَدَّثَتْنِي رَيْطَةُ ، عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَتْ : " سَأَلْتُ أُمَّ سَلَمَةَ ، مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْهُ ؟ ، قَالَتْ : كَانَ " يَنْهَانَا أَنْ نَعْجُمَ النَّوَى طَبْخًا ، أَوْ نَخْلِطَ الزَّبِيبَ وَالتَّمْرَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´کبشہ بنت ابی مریم کہتی ہیں کہ` میں نے ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے ان چیزوں کے متعلق پوچھا جن سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منع کرتے تھے ، تو انہوں نے کہا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کھجور کو زیادہ پکانے سے جس سے اس کی گٹھلی ضائع ہو جائے ، اور کشمش کے ساتھ کھجور ملا کر نبیذ بنانے سے منع کرتے تھے ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الأشربة / حدیث: 3706
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف الإسناد , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ريطة: لا تعرف،وكبشة بنت أبي مريم،لا يعرف حالھا (تقريب التهذيب: 8592،8670), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 132
تخریج حدیث « تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 18286)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/296) (ضعیف الإسناد) » (اس کے راوی ثابت لین الحدیث اور ربطہ مجہول ہیں ،اور کبشہ بھی غیر معروف ہے )