سنن ابي داود
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے مسائل
باب الاِسْتِنْجَاءِ بِالْحِجَارَةِ باب: پتھر سے استنجاء کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ ، عَنْ عَيَّاشٍ ، أَنَّ شِيَيْمَ بْنَ بَيْتَانَ أَخْبَرَهُ بِهَذَا الْحَدِيثِ أَيْضًا ، عَنْ أَبِي سَالِمٍ الْجَيْشَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، يَذْكُرُ ذَلِكَ وَهُوَ مَعَهُ مُرَابِطٌ بِحِصْنِ بَابِ أَلْيُونَ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : حِصْنُ أَلْيُونَ بِالْفِسْطَاطِ عَلَى جَبَلٍ ، قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ شَيْبَانُ بْنُ أُمَيَّةَ يُكْنَى أَبَا حُذَيْفَةَ .
´ابوسالم جیشانی نے` اس حدیث کو عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے اس وقت سنا جب وہ ان کے ساتھ ( مصر میں ) باب الیون کے قلعہ کا محاصرہ کئے ہوئے تھے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : الیون کا قلعہ فسطاط ( مصر ) میں ایک پہاڑ پر واقع ہے ۔
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے مذکورہ بالا حدیث بیان کی جبکہ وہ (ابوسالم) ان کے ساتھ باب الیون کے قلعے پر مورچہ بند تھے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”الیون کا قلعہ علاقہ فسطاط میں پہاڑ پر واقع تھا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”(گزشتہ حدیث میں مذکور) شیبان قتبانی وہ ابن امیہ ہے اور اس کی کنیت ابوحذیفہ ہے۔“