حدیث نمبر: 3690
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَا : نَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ ، وَالْحَنْتَمِ ، وَالْمُزَفَّتِ ، وَالنَّقِيرِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابن عمر اور ابن عباس کہتے ہیں کہ` ہم گواہی دیتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمبی ، سبز رنگ کے برتن ، تارکول ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے برتن ۱؎ سے منع فرمایا ہے ۔

وضاحت:
۱؎: حدیث میں وارد الفاظ: دباء، حنتم، مزفت اور نقیر مختلف برتنوں کے نام ہیں جس میں زمانہ جاہلیت میں شراب بنائی اور رکھی جاتی تھی جب شراب حرام ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان برتنوں کے استعمال سے بھی منع فرما دیا تھا، بعد میں یہ ممانعت بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کی روایت «كنت نهيتكم عن الأوعية فاشربوا في كل وعاء» سے منسوخ ہو گئی۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الأشربة / حدیث: 3690
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (1997)
تخریج حدیث « صحیح مسلم/الأشربة 6 (1997)، سنن النسائی/الأشربة 36 (5646)، (تحفة الأشراف: 5623)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/352) (صحیح) »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 1997 | سنن نسائي: 5623 | سنن نسائي: 5624 | سنن نسائي: 5647 | مسند الحميدي: 724 | مسند الحميدي: 725

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´شراب میں استعمال ہونے والے برتنوں کا بیان۔`
ابن عمر اور ابن عباس کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمبی، سبز رنگ کے برتن، تارکول ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے برتن ۱؎ سے منع فرمایا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3690]
فوائد ومسائل:
فائدہ: اسلام سے پہلے لوگ جن برتنوں میں شراب بنایا کرتھے تھے۔
رسول اللہ ﷺنے ان میں نبیذ (پھلوں کھجوروں کشمش اوردیگر خشک یا تر پھلوں کا پانی کے ذریعے بنایا ہوا آمیزہ) جو بطور مشروب استعمال ہوتا تھا بنا کر پینے سے منع فرما دیا اس غرض سے عموما چار قسم کے برتن استعمال کئے جاتے ہیں۔


الدباء بڑے سائز کے کدو جب خشک ہوجاتے تو ان کے اندر کا گودا وغیرہ نکال کر سخت خول کو برتن کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔
افریقہ کے ملکوں میں آج بھی اس کا رواج ہے۔
وہاں ایسے کدو بھی پائے جاتے ہیں جو نیچے سے گول ہوتے ہیں۔
اور اوپر کی طرف ان کی بہت لمبی گردن ہوتی ہے۔
ان کو بھی اند ر سے خالی کرکےمشروب وغیرہ کے برتن کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بالکل صراحی کی شکل کا ہوتا ہے۔
فارسی شاعری میں اس لئے کدو کا لفظ شراب کے برتن یا صراحی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
اس کے باہر کی سطح سخت اور نم پروف جبکہ اندر کی سطح اسفنجی ہوتی ہے اور اس کو شراب کےلئے استعمال کیا جائے۔
تو دھونے کے باوجود اس کی اندرونی اسفنجی سطح میں خامرہ یعنی وہ مادہ جو نبیذ کے رس وغیرہ میں خمیر اٹھانے کا سبب بن جاتا ہے۔
موجود ہوتا ہے۔
اس لئے ایسے برتنوں میں پھلوں کا رس تیار کرنے یا رکھنے سے منع کردیا گیا ہے۔


حنتم شراب بنانے کی غرض سے مٹی کےبڑے بڑے برتنوں کو اس طرح بنایا جاتا تھا کہ کہ ان کی مٹی گوندھتے وقت اس میں خون اور بال ملا دیے جاتے۔
اس سے ان برتنوں کا رنگ سیاہی مائل سبز ہوجاتا تھا۔
غرض یہ ہوتی تھی کہ اس کی سطح سے ہوا کا گزر بند ہوجائے۔
اور تخمیرکا عمل تیز اورشدید ہوجائے۔
دیکھئے۔
(فتح الباري، کتاب الأشربة، باب ترخیص النبي ﷺ في الأوعیة)ایسے برتنوں کے اندرہوا کی بندش کو یقینی بنانے کےلئے کوئی روغن وغیرہ بھی لگا دیا جاتا تھا۔
یہ برتن اپنی ساخت میں گندے اورغلیظ ہونے کے علاوہ اندرونی سطح پر شراب کے خامروں کو چھپائے رکھتے تھے۔
جن کی وجہ سے اس میں بھی تیزی سے تخمیر کا عمل شروع ہوجاتا تھا۔


مزقت وہ برتن جس کے اندرروغن زفت ملایا گیا ہو۔
یہ تارکول سے ملتا جلتا معدنی روغن ہے۔
(لسان العرب) زفت ملنے کا مقصد بھی وہی تھا کہ ہوا کا گزر نہ ہو اور شراب سازی کےلئے عمل تخمیر جلد اور شدت سے شروع ہوجائے۔
یہ بھی دوسرے برتنوں کی طرح شراب کے خامروں کا حامل ہوتا تھا۔
اس کے علاہ روغن ملنے کی وجہ سے چیچیا اور ناصاف بھی ہوتا تھا۔


نقیر کھجور کے تنے کو اندر سے کھوکھلا کر تے، لیکن اس کی جڑٰیں اس طرح زمین میں رہنے دیتے ظاہر ہے کہ اس کا صحیح طور پردھونا ممکن نہ تھا۔
نیز اس کے اندرونی سطح پر شراب کے خامرے اور دوسری گندگی بھی موجود رہتی تھی۔
اس میں پھلوں وغیرہ کا مشروب (نبیذ بنایا جاتا۔
) تو وہ جلد شراب میں تبدیل ہوجاتا تھا۔
اس کا استعمال بھی ممنوع قرار دیا گیا۔
عرب ان برتنوں میں شراب کے علاوہ نبیز بھی بناتے تھے۔
اور اس میں بہت جلد ترشی آجاتی تھی۔
چونکہ یہ لوگ پہلے ان برتنوں کے مشروبات اورشراب کے عادی تھے تو انہیں معمولی نشے کا احساس بھی نہ ہوتا تھا۔
اس لئے حرمت شراب کی ابتداء میں ان برتنوں کے استعمال سے بھی منع فرما دیا گیا۔
مگر بعد ازاں اجازت دے دی گئی تھی۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3690 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 5624 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´سبز روغنی گھڑے کا بیان۔`
ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز لاکھی برتن کی نبیذ سے منع فرمایا۔ (شیبانی کہتے ہیں) میں نے کہا: اور سفید؟ (برتن سے) انہوں نے کہا: مجھے نہیں معلوم ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5624]
اردو حاشہ: سبز مٹکے سے مراد وہ مٹکا ہے جسے روغن لگا کر مسام بند کر دیے گئے ہوں۔ ایسے مٹکے میں نبیذ بنائی جائے تو جلدی نشہ پیدا ہو نے کا خطرہ ہوتا ہے، اس لیے اس سے منع فرمایا گیا۔صحیح بخاری میں (حدیث:5596) میں لفظ "لا" کے ساتھ روایت منقول ہے، یعنی جوابا انھوں نے فرمایا کہ سفید مٹکے میں بھی جائز نہیں، جبکہ مذکورہ روایت میں "لا" کے ساتھ "ادری" کا بھی اضافہ ہے جو شیخ البانی ؒ کے نزدیک شاذ ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5624 سے ماخوذ ہے۔