سنن ابي داود
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل
باب النَّهْىِ عَنِ الْمُسْكِرِ باب: نشہ لانے والی چیزوں سے ممانعت کا بیان۔
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : " سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَرَابٍ مِنَ الْعَسَلِ ؟ فَقَالَ : ذَاكَ الْبِتْعُ ، قُلْتُ : وَيُنْتَبَذُ مِنَ الشَّعِيرِ وَالذُّرَةِ ، فَقَالَ : ذَلِكَ الْمِزْرُ ، ثُمَّ قَالَ : أَخْبِرْ قَوْمَكَ أَنَّ كُلَّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " .
´ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شہد کی شراب کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا : ” وہ بتع ہے “ میں نے کہا : جو اور مکئی سے بھی شراب بنائی جاتی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ مزر ہے “ پھر آپ نے فرمایا : ” اپنی قوم کو بتا دو کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے “ ۔
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے شہد کی شراب کے متعلق نبی کریم ﷺ سے معلوم کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: «البِتْعُ» ”یہی بتع ہے۔“ میں نے کہا کہ جَو اور مکئی سے بھی نبیذ (نشہ آور مشروب) بنایا جاتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: «المِزْرُ» ”یہ مزر ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی قوم کو بتا دے کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شہد کی شراب کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: " وہ بتع ہے " میں نے کہا: جو اور مکئی سے بھی شراب بنائی جاتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " وہ مزر ہے " پھر آپ نے فرمایا: " اپنی قوم کو بتا دو کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔" [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3684]
فائدہ: نبیذ کھجور یا کشمش وغیرہ سے بنایا جانے والا میٹھا مشروب مطلقاً حرام نہیں ہے۔
یہ حرام اسی صورت میں ہوتا ہے۔
جب اس میں ترشی اور نشہ آجائے۔