حدیث نمبر: 3661
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَهْلٍ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " وَاللَّهِ لَأَنْ يَهْدِيَ اللَّهُ بِهُدَاكَ رَجُلًا وَاحِدًا خَيْرٌ لَكَ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قسم اللہ کی ، اگر تیری رہنمائی سے اللہ تعالیٰ ایک آدمی کو بھی ہدایت دیدے تو یہ تیرے لیے سرخ اونٹ سے ( جو بہت قیمتی اور عزیز ہوتے ہیں ) بہتر ہے “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب العلم / حدیث: 3661
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري (3701) صحيح مسلم (2406)
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4730)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجھاد 102(2942)، 143 (3009)، المناقب 1 (3701)، المغازي 38 (4210)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 4 (2406)، مسند احمد (1/185) (صحیح) »

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´علم پھیلانے کی فضیلت کا بیان۔`
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم اللہ کی، اگر تیری رہنمائی سے اللہ تعالیٰ ایک آدمی کو بھی ہدایت دیدے تو یہ تیرے لیے سرخ اونٹ سے (جو بہت قیمتی اور عزیز ہوتے ہیں) بہتر ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب العلم /حدیث: 3661]
فوائد ومسائل:
فائدہ: اس حدیث میں داعی۔
مبلغ۔
استاذ اور مربی حضرات کی بہت بڑی فضیلت ہے اور یہ دائرہ اپنی اولاد عزیز واقارب حلقہ احباب اور اجنبی طلبہ وسامعین سب کو محیط ہے۔
اس لئے امربالمعروف اورنہی عن المنکر کا فریضہ قول وعمل ہرطرح سے ہر حال میں ادا کرتے رہنا چاہیے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3661 سے ماخوذ ہے۔