سنن ابي داود
كتاب الأقضية— کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل
باب فِي الْحَبْسِ فِي الدَّيْنِ وَغَيْرِهِ باب: قرض وغیرہ کی وجہ سے کسی کو قید کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ ، وَمُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ ابْنُ قُدَامَةَ ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيل ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ ابْنُ قُدَامَةَ : إِنَّ أَخَاهُ أَوْ عَمَّهُ ، وَقَالَ مُؤَمَّل : إِنَّهُ قَامَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ ، فَقَالَ : جِيرَانِي بِمَا أُخِذُوا ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ مَرَّتَيْنِ ، ثُمَّ ذَكَرَ شَيْئًا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : خَلُّوا لَهُ عَنْ جِيرَانِهِ " ، لَمْ يَذْكُرْ مُؤَمَّلٌ وَهُوَ يَخْطُبُ .
´معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں` ابن قدامہ کی روایت میں ہے کہ ان کے بھائی یا ان کے چچا اور مومل کی روایت میں ہے وہ خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑے ہوئے اور آپ خطبہ دے رہے تھے تو یہ کہنے لگے : کس وجہ سے میرے پڑوسیوں کو پکڑ لیا گیا ہے ؟ تو آپ نے ان سے دو مرتبہ منہ پھیر لیا پھر انہوں نے کچھ ذکر کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس کے پڑوسیوں کو چھوڑ دو “ اور مومل نے یہ ذکر نہیں کیا ہے کہ آپ خطبہ دے رہے تھے ۔
جناب بہز بن حکیم اپنے والد سے، وہ ان کے دادا (سیدنا معاویہ بن حیدہ قشیری رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ ابن قدامہ نے کہا: معاویہ رضی اللہ عنہ کا بھائی یا چچا، اور مؤمل (مؤمل ابن ہشام) نے کہا: بیشک وہ (معاویہ) نبی کریم ﷺ کے روبرو کھڑا ہوا جبکہ آپ ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ اس نے کہا: ”میرے ہمسایوں کو کس بنا پر پکڑا گیا ہے؟“ آپ ﷺ نے اس سے دو بار اعراض فرمایا۔ پھر معاویہ نے کچھ کہا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس کے ہمسایوں کو رہا کر دو۔“ مؤمل نے اپنی روایت میں ”خطبہ دینے کا“ ذکر نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ابن قدامہ کی روایت میں ہے کہ ان کے بھائی یا ان کے چچا اور مومل کی روایت میں ہے وہ خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑے ہوئے اور آپ خطبہ دے رہے تھے تو یہ کہنے لگے: کس وجہ سے میرے پڑوسیوں کو پکڑ لیا گیا ہے؟ تو آپ نے ان سے دو مرتبہ منہ پھیر لیا پھر انہوں نے کچھ ذکر کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اس کے پڑوسیوں کو چھوڑ دو " اور مومل نے یہ ذکر نہیں کیا ہے کہ آپ خطبہ دے رہے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3631]
فائدہ: ان لوگوں کو کسی تہمت میں پکڑا گیا تھا۔
جب تہمت ثابت نہ ہوئی تو ان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔