سنن ابي داود
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے مسائل
باب فِي الرَّجُلِ يُسْلِمُ فَيُؤْمَرُ بِالْغُسْلِ باب: آدمی اسلام لائے تو اسے غسل کا حکم دیا جائے گا۔
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ : أُخْبِرْتُ عَنْ عُثَيْمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : قَدْ أَسْلَمْتُ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلْقِ عَنْكَ شَعْرَ الْكُفْرِ يَقُولُ : احْلِقْ ، قَالَ : وأَخْبَرَنِي آخَرُ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لِآخَرَ مَعَهُ : أَلْقِ عَنْكَ شَعْرَ الْكُفْرِ وَاخْتَتِنْ " .
´کلیب کہتے ہیں کہ` وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے : میں اسلام لے آیا ہوں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” تم اپنے ( بدن ) سے کفر کے بال صاف کراؤ “ ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے : ” بال منڈوا لو “ ، عثیم کے والد کا بیان ہے کہ ایک دوسرے شخص نے مجھے یہ خبر دی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے شخص سے جو ان کے ساتھ تھا فرمایا : ” تم اپنے ( بدن ) سے کفر کے بال صاف کرو اور ختنہ کرو “ ۔
جناب ابن جریج کہتے ہیں کہ مجھے عثیم بن کلیب سے خبر دی گئی، وہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (کلیب رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا کہ میں نے اسلام قبول کر لیا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے کفر والے بال اتار دو۔“ یعنی سر منڈاؤ۔ اور (کلیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ) مجھے ایک دوسرے صحابی نے خبر دی کہ نبی کریم ﷺ نے ایک دوسرے شخص سے فرمایا جو ان کے ساتھ تھا: ”اپنے کفر کے بال دور کرو اور ختنہ کراؤ۔“
تشریح، فوائد و مسائل
کلیب کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: میں اسلام لے آیا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: "تم اپنے (بدن) سے کفر کے بال صاف کراؤ"، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: "بال منڈوا لو"، عثیم کے والد کا بیان ہے کہ ایک دوسرے شخص نے مجھے یہ خبر دی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے شخص سے جو ان کے ساتھ تھا فرمایا: "تم اپنے (بدن) سے کفر کے بال صاف کرو اور ختنہ کرو۔" [سنن ابي داود/كتاب الطهارة /حدیث: 356]
➊ ایسا لباس اور حجامت جو کفار کی خاص مذہبی علامت یا ان کا شعار ہو اسلام قبول کر لینے پر اسے ترک کر دینے کا حکم ہے، ورنہ کافروں سے مشابہت باقی رہے گی اور یہ کسی طرح مقبول نہیں۔
➋ حکم ہے کہ «اُدْخُلُوا فِي السلمِ كَافَّةً» "اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ۔" اور ختنہ شعائر اسلام اور امور فطرت سے ہے۔