سنن ابي داود
كتاب الإجارة— کتاب: اجارے کے احکام و مسائل
باب مَنْ قَالَ فِيهِ وَلِعَقِبِهِ باب: کوئی چیز کسی کو دے کر یہ کہنا کہ یہ چیز تمہاری اور تمہارے اولاد کے لیے ہے۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَقِيلٌ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، وَاخْتُلِفَ عَلَى الْأَوْزَاعِيِّ فِي لَفْظِهِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، وَرَوَاهُ فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ مِثْلَ حَدِيثِ ، مَالِكٍ .
´ابن شہاب زہری سے اسی سند سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے` ابوداؤد کہتے ہیں : اسی طرح اسے عقیل اور یزید بن ابی حبیب نے ابن شہاب سے روایت کیا ہے ، اور اوزاعی پر اختلاف کیا گیا ہے کہ کبھی انہوں نے ابن شہاب سے «ولعقبه» کے الفاظ کی روایت کی ہے اور کبھی نہیں اور اسے فلیح بن سلیمان نے بھی مالک کی حدیث کے مثل روایت کیا ہے ۔
جناب ابن شہاب رحمہ اللہ نے اپنی سند سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا ہے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جیسا کہ اس روایت کو عقیل اور یزید بن ابی حبیب نے بواسطہ ابن شہاب اسی طرح روایت کیا ہے۔ البتہ اوزاعی کے الفاظ میں اختلاف ہے جو کہ ابن شہاب سے نقل ہوئے ہیں۔ اور فلیح بن سلیمان نے حدیثِ مالک کی طرح روایت کیا ہے۔“