سنن ابوداود — حدیث نمبر 349
باب: جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان۔
باب فِي الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
حدیث نمبر: 349
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ ، أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَوْشَبٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مَكْحُولًا عَنْ هَذَا الْقَوْلِ : غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ ، فَقَالَ : " غَسَّلَ رَأْسَهُ وَغَسَلَ جَسَدَهُ " .
´علی بن حوشب کہتے ہیں کہ` میں نے مکحول سے اس قول «غسل واغتسل» کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا : اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنا سر اور بدن دھوئے ۔
علی بن حوشب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے مکحول رحمہ اللہ (شامی تابعی) سے حدیث «غَسَلَ وَاغْتَسَلَ» کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ”اس سے مراد یہ ہے کہ جس نے اپنا سر دھویا اور پھر غسل کیا۔“