سنن ابي داود
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے مسائل
باب فِي الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 349
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ ، أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَوْشَبٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مَكْحُولًا عَنْ هَذَا الْقَوْلِ : غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ ، فَقَالَ : " غَسَّلَ رَأْسَهُ وَغَسَلَ جَسَدَهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´علی بن حوشب کہتے ہیں کہ` میں نے مکحول سے اس قول «غسل واغتسل» کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا : اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنا سر اور بدن دھوئے ۔