سنن ابي داود
كتاب الإجارة— کتاب: اجارے کے احکام و مسائل
باب فِي ثَمَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةِ باب: شراب اور مردار کی قیمت لینا حرام ہے۔
حدیث نمبر: 3489
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، وَوَكِيعٌ ، عَنْ طُعْمَةَ بْنِ عَمْرٍو الْجَعْفَرِيِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ بَيَانٍ التَّغْلِبِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ بَاعَ الْخَمْرَ فَلْيُشَقِّصْ الْخَنَازِيرَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شراب بیچے اسے سور کا گوشت بھی کاٹنا ( اور بیچنا ) چاہیئے “ ( اس لیے کہ دونوں ہی چیزیں حرمت میں برابر ہیں ) ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 778 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
778-عروہ بن مغیرہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کایہ فرمان نقل کرتے ہیں۔ ”جو شخص شراب فروخت کرتا ہے وہ گویا خنزیروں کا گوشت (یعنی اسے کھانے کو جائز سمجھتا ہے)“ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:778]
فائدہ:
یہ روایت ضعیف ہے۔ دین کی بنیاد قرآن کریم اور احادیث صحیحہ پر ہے۔ نیز یہ مسئلہ ثابت شدہ ہے کہ شراب اور خنزیر کی بیع حرام ہے۔
یہ روایت ضعیف ہے۔ دین کی بنیاد قرآن کریم اور احادیث صحیحہ پر ہے۔ نیز یہ مسئلہ ثابت شدہ ہے کہ شراب اور خنزیر کی بیع حرام ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 778 سے ماخوذ ہے۔