سنن ابوداود — حدیث نمبر 346
باب: جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان۔
باب فِي الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
حدیث نمبر: 346
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ، عَنْ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : مَنْ غَسَلَ رَأْسَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ سَاقَ نَحْوَهُ .
´اس سند سے بھی اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے جمعہ کے دن اپنا سر دھویا اور غسل کیا “ ، پھر راوی نے اسی طرح کی حدیث بیان کی ۔
سیدنا اوس ثقفی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے روز اپنا سر دھویا اور غسل کیا۔“ اور مثل سابق روایت بیان کی۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان۔`
اس سند سے بھی اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے جمعہ کے دن اپنا سر دھویا اور غسل کیا"، پھر راوی نے اسی طرح کی حدیث بیان کی۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة /حدیث: 346]

346۔ اردو حاشیہ:
یہ روایت مذکورہ بالاحدیث کا معنی واضح کرتی ہے اور "سر دھونے" کی خصوصیت یہ ہے کہ عرب لوگ لمبے بال رکھتے تھے اور انہیں دھونے میں محنت ہوتی تھی اور وقت لگتا تھا۔
یہ روایت مذکورہ بالاحدیث کا معنی واضح کرتی ہے اور "سر دھونے" کی خصوصیت یہ ہے کہ عرب لوگ لمبے بال رکھتے تھے اور انہیں دھونے میں محنت ہوتی تھی اور وقت لگتا تھا۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 346 سے ماخوذ ہے۔