سنن ابي داود
كتاب الأيمان والنذور— کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل
باب فِيمَنْ نَذَرَ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِمَالِهِ باب: جو اپنا سارا مال صدقہ میں دے دینے کی نذر مانے اس کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 3320
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي ابْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَ أَبُو لُبَابَةَ ، فَذَكَرَ مَعْنَاهُ ، وَالْقِصَّةُ لِأَبِي لُبَابَةَ قَال أَبُو دَاوُد : رَوَاهُ يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ بَعْضِ بَنِي السَّائِبِ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، وَرَوَاهُ الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، مِثْلَهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´زہری کہتے ہیں : مجھے ابن کعب بن مالک نے خبر دی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ` یہ ابولبابہ رضی اللہ عنہ تھے پھر انہوں نے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی اور واقعہ ابولبابہ کا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے یونس نے ابن شہاب سے اور ابن شہاب نے سائب بن ابولبابہ کے بیٹوں میں سے کسی سے روایت کیا ہے نیز اسے زبیدی نے زہری سے ، زہری نے حسین بن سائب بن ابی لبابہ سے اسی کے مثل روایت کیا ہے ۔