سنن ابي داود
كتاب الأيمان والنذور— کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل
باب كَمِ الصَّاعُ فِي الْكَفَّارَةِ باب: قسم کے کفارہ میں کون سا صاع معتبر ہے؟
حدیث نمبر: 3280
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَلَّادٍ أَبُو عُمَرَ ، قَالَ : كَانَ عِنْدَنَا مَكُّوكٌ ، يُقَالُ لَهُ : مَكُّوكُ خَالِدٍ ، وَكَانَ كَيْلَجَتَيْنِ بِكَيْلَجَةِ هَارُونَ ، قَالَ مُحَمَّدٌ : صَاعُ خَالِدٍ صَاعُ هِشَامٍ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْمَلِكِ .
´محمد بن محمد بن خلاد ابوعمر کا بیان ہے کہ` میرے پاس ایک مکوک ۱؎ تھا اسے مکوک خالد کہا جاتا تھا ، وہ ہارون کے کیلجہ ( ایک پیمانہ ہے ) سے دو کیلجہ کے برابر تھا ۔ محمد کہتے ہیں : خالد کا صاع ہشام یعنی ابن عبدالملک کا صاع ہے ۔
محمد بن محمد بن خلاد ابوعمر کا بیان ہے کہ ”ہمارے پاس ایک «مَكُّوكٌ» تھا جو خالد (قسری) کی طرف منسوب تھا جو ہارون کے «كَيْلَجَةُ» (ایک پیمانہ) سے دوگنا تھا“۔ محمد بن محمد نے کہا: ”خالد کے «صَاعٌ» (مد) سے ہشام بن عبدالملک کا «صَاعٌ» مراد ہے“۔
وضاحت:
۱؎: ایک پیمانہ ہے۔