حدیث نمبر: 326
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي الْحَكَمُ ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنْ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ أَبِيهِ ،عَنْ عَمَّارٍ ، فِي هَذَا الْحَدِيثِ ، قَالَ : فَقَالَ : يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَضْرِبَ بِيَدَيْكَ إِلَى الْأَرْضِ فَتَمْسَحَ بِهِمَا وَجْهَكَ وَكَفَّيْكَ ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : وَرَوَاهُ شُعْبَةُ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمَّارًا يَخْطُبُ بِمِثْلِهِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : لَمْ يَنْفُخْ ، وَذَكَرَ حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، فِي هَذَا الْحَدِيثِ ، قَالَ : ضَرَبَ بِكَفَّيْهِ إِلَى الْأَرْضِ وَنَفَخَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´اس طریق سے عبدالرحمٰن بن ابزیٰ سے بواسطہ عمار رضی اللہ عنہ اس حدیث میں مروی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ` آپ نے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” صرف اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مار کر انہیں اپنے چہرے اور اپنی دونوں ہتھیلیوں پر پھیر لینا تمہارے لیے کافی تھا “ ، پھر راوی نے پوری حدیث بیان کی ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے شعبہ نے حصین سے ، حصین نے ابو مالک سے روایت کیا ہے ، اس میں ہے : میں نے عمار رضی اللہ عنہ کو اسی طرح خطبہ میں بیان کرتے ہوئے سنا ہے مگر اس میں انہوں نے کہا : ” پھونک نہیں ماری “ ، اور حسین بن محمد نے شعبہ سے اور انہوں نے حکم سے روایت کی ہے ، اس میں انہوں نے کہا ہے : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین پر اپنی دونوں ہتھیلیوں کو مارا اور اس میں پھونک ماری ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الطهارة / حدیث: 326
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, انظر الحديثين السابقين
تخریج حدیث « انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 10362) (صحیح) »