سنن ابي داود
كتاب الأيمان والنذور— کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل
باب التَّغْلِيظِ فِي الأَيْمَانِ الْفَاجِرَةِ باب: جھوٹی قسم کھانے پر وارد وعید کا بیان۔
حدیث نمبر: 3242
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ مَصْبُورَةٍ كَاذِبًا ، فَلْيَتَبَوَّأْ بِوَجْهِهِ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو کسی دباؤ میں آ کر ( یا دیدہ و دانستہ ) جھوٹی قسم کھا لے تو چاہیئے کہ اس کے سبب وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے ۱؎ “ ۔
وضاحت:
۱؎: یعنی دنیا میں اس کا کوئی کفارہ نہیں آخرت میں اسے یہ سزا دی جائے گی کہ وہ جہنم میں ڈالا جائے گا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´جھوٹی قسم کھانے پر وارد وعید کا بیان۔`
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو کسی دباؤ میں آ کر (یا دیدہ و دانستہ) جھوٹی قسم کھا لے تو چاہیئے کہ اس کے سبب وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے ۱؎۔" [سنن ابي داود/كتاب الأيمان والنذور /حدیث: 3242]

فوائد ومسائل:
جھوٹ بولنا ایسے ہی کبیرہ گناہ لعنت کاکا م ہے۔
کجا یہ کہ مذید اس پر قسم بھی اٹھائے۔
تو ا س کی سزا جہنم ہے۔
دنیا میں اس کا کوئی کفارہ نہیں بہرحال توبہ کا دروازہ کھلاہے۔
جسے اپنے اس غلط عمل کا احساس ہوجائے وہ بہت زیادہ توبہ اوراستغفار کرے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3242 سے ماخوذ ہے۔