سنن ابي داود
كتاب الجنائز— کتاب: جنازے کے احکام و مسائل
باب فِي الْبِنَاءِ عَلَى الْقَبْرِ باب: قبر پر عمارت بنانا۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، بِهَذَا الْحَدِيثِ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : قَالَ عُثْمَانُ : أَوْ يُزَادَ عَلَيْهِ ، وَزَادَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى : أَوْ أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْهِ ، وَلَمْ يَذْكُرْ مُسَدَّدٌ فِي حَدِيثِهِ : أَوْ يُزَادَ عَلَيْهِ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : خَفِيَ عَلَيَّ مِنْ حَدِيثِ مُسَدَّدٍ حَرْفُ وَأَنْ .
´اس سند سے بھی جابر رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث مروی ہے ،` ابوداؤد کہتے ہیں : عثمان کی روایت میں یہ بھی ہے کہ اس میں کوئی زیادتی کرنے سے ( بھی منع فرماتے تھے ) ۔ سلیمان بن موسیٰ کی روایت میں ہے : ” یا اس پر کچھ لکھنے سے ۱؎ “ مسدد نے اپنی روایت میں : «أو يزاد عليه» کا ذکر نہیں کیا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : مسدد کی روایت میں مجھے حرف «وأن» کا پتہ نہ لگا ۔
سیدنا سلیمان بن موسیٰ اور ابوالزبیر رحمہما اللہ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث بیان کی۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عثمان بن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے کہا: ”اس کو زیادہ کرنا منع ہے (اسے اونچا کر دیا جائے)۔“ اور سلیمان بن موسیٰ رحمہ اللہ نے مزید کہا: ”اس پر کتبہ لگانا منع ہے ۔“ مگر مسدد رحمہ اللہ نے اپنی روایت میں «أَوْ يُزَادَ عَلَيْهِ» ”یا اس پر زیادہ کیا جائے“ کا لفظ ذکر نہیں کیا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”مسدد رحمہ اللہ کی روایت میں میرے لیے لفظ «وَأَنْ» ”اور یہ کہ“ واضح نہیں ہوا تھا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
اس سند سے بھی جابر رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث مروی ہے، ابوداؤد کہتے ہیں: عثمان کی روایت میں یہ بھی ہے کہ اس میں کوئی زیادتی کرنے سے (بھی منع فرماتے تھے)۔ سلیمان بن موسیٰ کی روایت میں ہے: " یا اس پر کچھ لکھنے سے ۱؎ " مسدد نے اپنی روایت میں: «أو يزاد عليه» کا ذکر نہیں کیا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: مسدد کی روایت میں مجھے حرف «وأن» کا پتہ نہ لگا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3226]
قبر پرمیت کے نام ونسب یا اس کی مدح ثنا کا کتبہ لگانا یا اللہ رسول کا نام یا قرآن لکھنا سبھی ناجائز ہے۔
البتہ نشاندہی کےلئے کوئی مناسب نشان لگادیا جائے تو جائز ہے۔
جیسے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر پرایک پتھر رکھا تھا۔