سنن ابي داود
كتاب الجنائز— کتاب: جنازے کے احکام و مسائل
باب كَمْ يَدْخُلُ الْقَبْرَ باب: میت کو اتارنے کے لیے قبر میں کتنے آدمی اتریں؟
حدیث نمبر: 3210
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي مُرَحَّبٍ ، " أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ نَزَلَ فِي قَبْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِمْ أَرْبَعَةً " .
´ابومرحب سے روایت ہے کہ` عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں اترے تھے وہ کہتے ہیں : مجھے ایسا لگ رہا ہے گویا کہ میں ان چاروں ( علی ، فضل بن عباس ، اسامہ ، اور عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہم ) کو دیکھ رہا ہوں ۔
سیدنا ابومرحب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی قبر میں اترے تھے۔“ (ابومرحب) کہتے ہیں: ”گویا میں ان چاروں کو دیکھ رہا ہوں۔“