حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ ، نَحْوَ هَذَا الْحَدِيثِ ، قَالَ : قَامَ الْمُسْلِمُونَ فَضَرَبُوا بِأَكُفِّهِمُ التُّرَابَ وَلَمْ يَقْبِضُوا مِنَ التُّرَابِ شَيْئًا ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرِ الْمَنَاكِبَ وَالْآبَاطَ ، قَالَ ابْنُ اللَّيْثِ : إِلَى مَا فَوْقَ الْمِرْفَقَيْنِ .
´اس سند سے ابن وہب سے اسی جیسی حدیث مروی ہے ، اس میں ہے کہ` ” مسلمان کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنی ہتھیلیوں کو مٹی پر مارا اور مٹی بالکل نہیں لی “ ، پھر راوی نے اسی جیسی حدیث ذکر کی ، اس میں انہوں نے «المناكب والآباط» ( کندھوں اور بغلوں ) کا ذکر نہیں کیا “ ۔
سلیمان بن داود مہری اور عبدالملک بن شعیب رحمہما اللہ نے ابن وہب رحمہ اللہ کے واسطہ سے مذکورہ حدیث کے مثل بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ”مسلمان اٹھے اور اپنے ہاتھ مٹی پر مارے لیکن مٹی سے کچھ نہ پکڑا۔“ انہوں نے مذکورہ حدیث کے قریب قریب ذکر کیا اور اس میں کندھوں اور بغلوں کا ذکر نہیں کیا۔ ابن لیث رحمہ اللہ نے کہا: ”کہنیوں سے اوپر تک (مسح کیا)۔“