حدیث نمبر: 3188
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ دَاوُدَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْبَهِيَّ ، قَالَ : " لَمَّا مَاتَ إِبْرَاهِيمُ ابْنُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، صَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَقَاعِدِ " . قَالَ أَبُو دَاوُد : قَرَأْتُ عَلَى سَعِيدِ بْنِ يَعْقُوبَ الطَّالْقَانِيِّ ، قِيلَ لَهُ : حَدَّثَكُمْ ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى عَلَى ابْنِهِ إِبْرَاهِيمَ وَهُوَ ابْنُ سَبْعِينَ لَيْلَةً " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´وائل بن داود کہتے ہیں : میں نے بہی سے سنا وہ کہہ رہے تھے کہ` جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے ابراہیم کا انتقال ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نشست گاہ میں ان کی نماز جنازہ پڑھی ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : میں نے سعید بن یعقوب طالقانی پر پڑھا کہ آپ سے حدیث بیان کی ابن مبارک نے انہوں نے یعقوب بن قعقاع سے اور انہوں نے عطاء سے روایت کیا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بیٹے ابراہیم کی نماز جنازہ پڑھی اس وقت وہ ستر دن کے تھے ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الجنائز / حدیث: 3188
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف منكر , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, السند مرسل, البھي وعطاء من التابعين, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 118
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18947، 1984) (ضعیف منکر) » (دونوں روایتیں مرسل ہیں)

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´بچے کی نماز جنازہ۔`
وائل بن داود کہتے ہیں: میں نے بہی سے سنا وہ کہہ رہے تھے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے ابراہیم کا انتقال ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نشست گاہ میں ان کی نماز جنازہ پڑھی۔ ابوداؤد کہتے ہیں: میں نے سعید بن یعقوب طالقانی پر پڑھا کہ آپ سے حدیث بیان کی ابن مبارک نے انہوں نے یعقوب بن قعقاع سے اور انہوں نے عطاء سے روایت کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بیٹے ابراہیم کی نماز جنازہ پڑھی اس وقت وہ ستر دن کے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3188]
فوائد ومسائل:
یہ روایات ضعیف ہیں۔
صحیح روایات اسی بات کی تایئد کرتی ہیں۔
کہ نبی کریمﷺکے فرزند گرامی ابراہیم کی نماز جنازہ نہیں پڑھی گئی، تفصیل کےلئے دیکھئے۔
(أحکام الجنائز لألباني)
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3188 سے ماخوذ ہے۔